کراچی ،سی ایم ہاس دروازے پر گندا پانی پھینکنے کا معاملہ، عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 13 فروری 2019 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) کراچی میں وزیراعلی ہاؤس کے دورازے پر گندا پانی پھینکنے پر فکس اِٹ بانی عالمگیر خان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔رکن قومی اسمبلی اور فکس اِٹ بانی عالمگیر خان نے مقدمہ درج ہونے اور ساتھی کی گرفتاری کیخلاف تھانے کے باہر احتجاج کی کال بھی دے دی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس پی صدر عبداللہ احمد کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم سیف اللہ کو گرفتار کیا گیا جب کہ مقدمہ میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی کریں گے۔پولیس کے مطابق مقدمہ سول لائن تھانے میں ریڈزون کی خلاف ورزی پر سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ویڈیو پیغام میں عالمگیر خان نے کہا کہ اگر مسائل کیخلاف آواز اٹھانا غلط ہے تو گرفتاری دیتا ہوں، ہم جیل بھرو تحریک شروع کر دیتے ہیں شاید پھر سیوریج کا مسئلہ حل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ماضی میں بھی ایسی غلطی کی تھی۔واضح رہے کہ پیر 11 فروری کو بانی فکس اِٹ اور این اے 243 سے منتخب ہونے والے ایم این اے عالمگیر خان نے وزیرِ اعلی ہاس کے گیٹ پر گٹر کا پانی پھینکا تھا۔