وزیر خارجہ کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ محمود قریشی نی خطے میں قیام امن کے حوالے سے حالیہ دوروں اور نتیجے میں سامنے آنے والی پیش رفت سے آگاہ کیا

بدھ 13 فروری 2019 19:07

وزیر خارجہ کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔

(جاری ہے)

سٹاف ہیڈ کوارٹرز تشریف لانے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا ۔دوران ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے حالیہ دوروں اور ان کے نتیجے میں سامنے آنے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :