فواد چوہدری نے پرویز مشرف کی واپسی کی حمایت کردی

سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس آجانا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 فروری 2019 18:34

فواد چوہدری نے پرویز مشرف کی واپسی کی حمایت کردی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 فروری 2018ء) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نےپرویز مشرف کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس آجانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف ایک عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔پاکستانی عدالتوں میں سابق صدر کے خلاف متعدد مقدمات زیرسماعت ہیں۔پاکستان موجودگی کے دوران انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ مجھے علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ،جس کے بعد وہ وطن واپس آ گئے۔

الیکشن کے دوران پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے تھے مگر وہ اس کے لیے عدالت سے تحفظ ک گارنٹی چاہ رہے تھے جو نہ ملنے پر وہ وطن نہ آ سکے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق موجودہ حکومت نے پرویز مشرف کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس آجانا چاہیے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کے حکومت کا دوسرا پارٹ ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن نے بھی مشرف کے دور کو بہتر دور قرار دیتے ہوئے انکی واپسی کی حمایت کی ہے اور انکا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کے بیان کو انکا ذاتی بیان نہیں سمجھتے ،ہم اس کو حکومتی موقف کے طور پر لے رہے ہیں۔