Live Updates

20 ارب ڈالر کے پیکج کے علاوہ 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

سعودی عرب کی جانب سےپاکستان میں بڑےپیمانےپرسرمایہ کاری ہوگی،سعودی عرب کی جانب سے 7 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری آںے والے 2 سالوں میں کی جائے گی،مشیر تجارت عبدالرزاق داود

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 فروری 2019 18:48

20 ارب ڈالر کے پیکج کے علاوہ 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13فروری 2018ء ) :سعودی عرب کی جانب سے 20 ارب ڈالرز کے پیکج کے علاوہ آنے والے 2سالوں میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سےپاکستان میں بڑےپیمانےپرسرمایہ کاری ہوگی،سعودی عرب کی جانب سے 7 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری آںے والے 2 سالوں میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد میں فقط 3 دن رہ گئے ہیں ۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے ان کے ہمراہ 600 سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں بہت زور و شور سے جاری ہیں۔اس حوالے سے آج وفاقی وزرا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے سعودی عرب کی جانب سے ہونے والی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔

انکا کہنا تھا کہ آنے والے 2 سالوں میں سعودی عرب کی جانب سے 7 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سےپاکستان میں بڑےپیمانےپرسرمایہ کاری ہوگی۔سعودی عرب زراعت کے شعبے میں دلچسپی لے رہا ہے۔سندھ اوربلوچستان میں ونڈانرجی میں سرمایہ کاری ہوگی۔سعودی عرب آئل رئفائننگ میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وفد کے ساتھ 20 بڑے سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سےسب سےزیادہ سرمایہ کاری آئل ریفائنری میں ہوگی۔اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دیگرعرب ممالک سےبھی تجارتی پارٹنرشپ قائم ہورہی ہے۔سعودی عرب کےساتھ8معاہدوں پردستخط ہوں گے۔معاملات کوبہتراندازمیں چلانےکےلیےکوآرڈنیشن کونسل تشکیل دی جائےگی۔سعودی ولی عہداوروزیراعظم عمران خان کونسل کی سربراہی کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی اتنا بڑا وفد پاکستان میں نہیں آیا تاہم انکا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات