پاکستان میں اگلے 7سالوں میں پانی کا شدید بحران آسکتا ہے ،ڈیم نہ بنایا تو آنے والی نسلوں کو نہیں بچا سکیں گے‘میاں ثاقب نثار
ڈیم بنانے کی تحریک کا حصہ رہوں گا مگر وسائل مہیا کرنا حکومت کا ہی کام ہے ،ڈیم فنڈ میں اب تک دس ارب جمع ہو چکے ہیں عنقریب ڈیم فنڈ ریزنگ کیلئے کینیڈا جا رہا ہوں جہاں کینیڈین وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوگی ‘سابق چیف جسٹس
بدھ 13 فروری 2019 20:27
(جاری ہے)
برصغیر میں تعلیم و تربیت کے گہوارے مدارس ہوتے تھے ، بدقسمتی سے ہمارے ہاں تعلیم کمرشل ہوگئی اور ایک انڈسٹری بن گئی ، ہماری کائنات توازن پر قائم ہے ، ہماری تربیت ہمارے دین سے الگ نہیں ہو سکتی ۔
دیہاڑی دار مزدور کے بچے کا بھی حق ہے کہ اسے معیاری تعلیم ملے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی ضروریات ہوا اور پانی ہیں ،ہمارے ملک میں پانی کی کمی ہے اور بدقسمتی سے گزشتہ 40 سالوں سے ہم پانی کی اس نعمت کو ضائع کر رہے ہیں ۔ اگر پانی کو ضائع ہونے سے نہ بچایا تو آنے والی نسلوں کے لیے ہم ابتری چھوڑ کر جائیں گے ۔کیونکہ پاکستان میں اگلے 7سال میں پانی کا شدید بحران آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ڈیم کو بھاشا یا مہمند نہیں کہتا یہ پاکستان ڈیم ہے ،اگر ہم نے ڈیم نہ بنایا تو آنے والی نسلوں کو نہیں بچا سکیں گے۔ثاقب نثار نے کہا کہ پانی کی نعمت کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،کینیڈا میں ڈیم کی فنڈ ریزبگ کے لیے جا رہا ہوں جہاں کینیڈا میں میری ملاقات کینیڈا کے وزیر اعظم سے بھی ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم فنڈ 10 ارب تک پہنچ چکا ہے ،گلی گلی جا کر میں آواز بلند کر تا رہوں گا کہ ڈیم ضروری ہے۔ ڈیم بنانے کی تحریک کا حصہ رہوں گا مگر وسائل حکومت نے ہی مہیا کرنے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سابق چیف جسٹس نے طلبا میں شیلڈز تقسیم کیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.