پشاور، ریسکیو 1122ڈی ا ٓ ئی خان نے ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بدھ 13 فروری 2019 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے ماہ جنوری میں مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران خدمات فراہم کی گئیں۔ ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو 1122ڈیرہ کے اہلکاروں نے ماہ جنوری کے دوران296سے زائد مختلف واقعات پر بروقت پہنچ کرعوام کو بہترین سہولیا ت فراہم کیں اور زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

جبکہ کئی زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122ڈیرہ کی جانب سے گزشتہ ماہ 108ٹریفک حادثا ت جبکہ 9آگ لگنے،165میڈیکل ایمر جنسیز، 7گولی لگنے،7ریکوری کے واقعات رونما ہو ئے۔ ایمرجنسی آفیسرعرفان اللہ مروت نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تقریباً 290زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو1122نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 6منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کے ریسکیو 1122کی خدمات بلا تفریق فراہم کی گئیںکیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہم پر فرض ہے اس لیے اس مقدس فریضہ کی ادائیگی میں ہم کسی بھی قسم کی کوئی کو تاہی نہیںکرتے۔

متعلقہ عنوان :