Live Updates

وقت آگیا ہے پختونوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، آفتاب شیرپائو

بدھ 13 فروری 2019 21:42

وقت آگیا ہے پختونوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاست ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے پختونوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی جماعت کا دیرینہ موقف دہراتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پختونوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گائوں شیرپائو ضلع چارسدہ میں شہید حیات محمد خان شیرپائو کی 44ویں برسی کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جوکہ صوبہ بھر سے برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔حیات شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ شہید نے تمام زندگی غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کوحقوق دلانے کیلئے جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

شہید لیڈر کی سیاسی بصیرت اور جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے جائز حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

انھوں نے کہا کہ پختون خطہ گزشتہ چار دہائیوں سے کشت و خون کا شکار ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لاکھوں بے گھر ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پختونوں کے زخموں پر مرہم کی پٹی لگانے میں مزید تاخیر نہ کی جائے کیونکہ اگر ان کی مصائب اور مشکلات کو نظر انداز کیا گیا تو اس سے نہ صرف ان کی مایوسیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ ریاست سے بھی وہ مزید متنفر ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پختون سماجی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پختون قیادت کو دانستہ طور پر پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا ہے اورسوال اٹھایا کہ اس اقدام سے کیا پیغام مقصود ہے۔پختونوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے حوالے سے اپنی جماعت کی طرف سے کی گئی حالیہ کائوشوں کاذکر کرتے ہوئے انھوںکہا کہ قومی وطن پارٹی نے اس ضمن میں حتی الوسع کوشش کی کہ تمام قوم پرست کو اس مسئلے پر متحد کیا جاسکے ۔

فاٹا ریفارم اور انضمام کے عمل کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس اور عدالتی ڈھانچہ بشمول ریگولر کورٹس کا قیام جلد از جلد تشکیل دی جائے تاکہ قبائلی اضلاع کے لوگ اس عمل کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر انضمام کے عمل کوصحیح معنوں میںعملی جامہ نہ پہنایا گیا تو اس سے مقامی آبادی میں مایوسی اور بد اعتمادی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان جاری بات چیت کے عمل میں تمام فریقین بشمول افغان حکومت کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طرفین کو افغانستان میں قیام امن کیلئے اس موقع کو ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہیے کیونکہ افغان عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے نامساعد حالات سے دوچار ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل اور مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیااس سلسلے میں بجلی،گیس اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ حکمرانوں کی انتخابی وعدوں کی نفی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے جس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری اور عوام کے بنیادی مسائل کا ادراک نہ ہو نا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات