Live Updates

شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کی آڑ میں اپنی جان بچانا چاہتا ہے،کبھی کامیاب نہیں ہوگا،شیخ رشید احمد

چوروں کے دن اب ختم ہونے ہی والے ہیں، مکمل انصاف ہو گاہم شریفوں کو این آر او نہیں لینے دیں گے عوام نے آج شریف برادران کو اٹھا کے ملک سے باہر پھینکنے کا ریفرنڈم دے دیا ہے مسافر و مال بردار ٹرینیں چلانے کا سلسلہ جاری اور عوام کو ریلیف ملتا رہے گا عمران خان نے ملک کے ساتھ ریلوے کو بھی بحران سے نکالا ہے،جلد کراچی تا پشاور ڈبل ٹریک کا مسئلہ حل کر لیں گیا، تھل ایکسپریس کے افتتاح کے بعد لوکو شیڈ میں جلسہ میں عوام سے خطاب

بدھ 13 فروری 2019 21:42

شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کی آڑ میں اپنی جان بچانا چاہتا ہے،کبھی ..
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کی آڑ میں اپنی جان بچانا چاہتا ہے مگر وہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اسے اب پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمینی سے فارغ کرنا ہو گا چوروں کے دن اب ختم ہونے ہی والے ہیں اب مکمل انصاف ہو گاہم شریفوں کو این آر او نہیں لینے دیں گیعوام نے آج شریف برادران کو اٹھا کے ملک سے باہر پھینکنے کا ریفرنڈم دے دیا ہینء مسافر و مال بردار ٹرینیں چلانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سے عوام کو ریلیف ملتا رہے گا عمران خان نے ملک کے ساتھ ساتھ ریلوے کو بھی بحران سے نکالا ہے اور ہم نے اب اس ریلوے کو ترقی دے کر عروج تک پہنچانا ہے جلد کراچی تا پشاور ڈبل ٹریک کا مسئلہ حل کر لیں گیاور ڈبل لائن پہ گاڑیاں دوڑائیں گے وہ کندیاں میں تھل ایکسپریس کے افتتاح کے بعد لوکو شیڈ میں جلسہ میں عوام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ریلوے اب اپنے پاوں پہ کھڑا ہو رہا ہے اس میں ہمیں وزیراعظم کا مکمل تعاون حاصل ہے ریلوے میں بیرونی سرمایہ کاری بھی شروع ہو رہی ہے بیس نئی فریٹ ٹرینیں چلانے کا ارادہ ہے اور نء مسافر بردار گاڑیاں بھی چلا رہے ہیں تھل ایکسپریس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ریلوے کی بحالی میں معاون ریلوے ورکرز کو بھی خوشحال کریں گے یہ ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں انہوں نے کندیاں لوکو شیڈ کے آدھے عارضی ملازم مستقل کرنے کا اعلان کیا اور بہترین کام پر انہون نے عمران خان کی طرف سے کندیاں ریلوے کے تمام ملازمین کو 3 ہزار فی کس کے بونس انعام کا اعلان کیا بعد ازان وہ ملتان کے لیئے ٹرین کے ساتھ روانہ ہو گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات