زرعی اجناس کہ خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کیخلاف درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری زراعت کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا ،سماعت 21فروری تک ملتوی

بدھ 13 فروری 2019 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی اجناس کہ خرید وفروخت پر مارکیٹ فیس دگنی کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری زراعت کو طلب کرلیا ہی.

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو ًزرعی اجناس کی خرید و فروخت کی مارکیٹ فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل انوار حسن نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی نے بغیر وجہ بتائے فی ٹن فیس دگنا کر دی ہے اور قانونی طور پر عارضی ایڈمنسٹریٹر فیس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں. وکیل نے نشاندہی کی کہ مارکیٹس میں 2011 سے منجمنٹ کمیٹی موجود نہیں ہیں. درخواست میں استدعا کی گئی کہ زرعی اجناس کیلئے مارکیٹ فیس میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائی. درخواست پر مزید سماعت 21 فروری کو ہوگی۔