کراچی، ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت جتوئی کی زر ضمانت واپس کرنے کا حکم

بدھ 13 فروری 2019 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت جتوئی کی زر ضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔لیاقت جتوئی کے خلاف بھرتیوں سے متعلق کیس زیرسماعت ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کو 27 فروری تک حتمی دلائل دینے کیلئے مہلت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سماعت ملتوی ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی نے کہا کہ 2 کروڑ کا الزام بے بنیاد ہے۔ اس طرح لوگوں کو بدنام کریں گے تو کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ اچھے لوگوں کو کھو رہے ہیں۔ میں حکومت کی بیساکھیوں پر کھڑا نہیں ہوا۔ کسی کو نوکری پر رکھنے میں کوئی کردار نہیں تھا۔لیاقت جتوئی نے مزید کہا کہ ایک رات وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں رہا۔