مراد سعید جھوٹ کے پلندوں سے سی پیک کو متنازعہ نہیں بنا سکتا ، احسن اقبال

قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جواب دوں گا، یہ حکومت کیچڑ اور پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کسی اور کام سے واقف نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 13 فروری 2019 22:46

مراد سعید جھوٹ کے پلندوں سے سی پیک کو متنازعہ نہیں بنا سکتا ، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید جھوٹ کے پلندوں سے سی پیک کو متنازعہ نہیں بنا سکتا- قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جواب دوں گا- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کرتے ہوئے دستاویزات سامنے لے آئے ائے تھے۔

دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے۔ حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔ مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاوید صادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کروانے والا کون تھا کیا جاوید صادق غیرملکی کمپنی کا ایجنٹ اور آپ کاف رنٹ مین نہیں تھا کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے تھی وزیرمواصلات مراد سعید نے مزید کہا جس معاہدے سیانکارکیا گیا، اس پراحسن اقبال کیدستخط کیوں ہیں احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کردستخط کیوں کیی 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مراد سعید جھوٹ کے پلندوں سے سی پیک کو متنازعہ نہیں بنا سکتا- سی پیک منصوبے شروع سے آخر تک پاکستان اور چین کی مشترکہ نگرانی میں منظور ہوئی- قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جواب دوں گا- یہ حکومت کیچڑ اور پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کسی اور کام سے واقف نہیں