راولپنڈی،تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

بدھ 13 فروری 2019 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما)نے وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپسما کے اصولی موقف اور مطالبے کو تسلیم کر لیا گیاہے ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کاشف ادیب جاودانی اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی شرح 65 فی صد رہی ہی120 دن تعلیمی اداروں میں پڑھائی ہو ئی ہے ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک کے بعد نجی اداروں کو صبح 7 تا 11 بجے تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت بھی دی جائے تاکہ بچوں کی بورڈ کے امتحانات کی تیاری اچھے انداز سے ہو سکے چھٹیاں کم کرنے سے کوالٹی ایجوکیشن اور معیار تعلیم بہتر ہوگاحکومت پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کا ایپسما کا موقف تسلیم کر لیا ہے اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 11 اگست تک ہونگی محکمہ تعلیم کے حوالے سے 3 مئی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جو غلط ثابت ہوئیں ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے فوری طور پر اپنے اداروں کو رجسٹرڈ کروائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں وزیر تعلیم مراد راس نے غیر رجسٹرڈ اداروں کو 60 دن کی مہلت دی ہے اس کے یہ ادارے بند کردیئے جائیں گے ابرار احمد خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رجسٹریشن کمیٹیوں کو بھی پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا اور رجسٹریشن کیسوں کو جلد سے جلد نمٹایا جائے۔