کوئٹہ، عام انتخابات میں دھاندلی سے ایسی حکومت قائم ہوئی جو ناتجربہ ملکی معاملات کو چلانے کی صلاحیت سے عاری ہے ،مولانا عبدالغفور حیدری

پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے اوربے حیائی اور فحاشی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ وطن عزیز سے وفاداری نہیں، سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام

بدھ 13 فروری 2019 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کر کے چوری کے راستہ سے ایسی حکومت قائم ہوئی جو ناتجربہ ملکی معاملات کو چلانے کی صلاحیت سے عاری اور پارلیمانی روایات کو مسخ کرنے والا ایک ٹولہ ہے جو پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے اوربے حیائی اور فحاشی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ وطن عزیز سے وفاداری نہیںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سینمائوں کی سبسڈی جبکہ حج جیسے مقدس عبادت کو مہنگا کررہے ہیں آئین میں موجود اسلامی دفعات کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دینگے جمعیت علما اسلام پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر قوم کی موثر نمائندگی کا حق ادا کررہی ہے عمرانی حکومت نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا نا تجربہ حکمران ملکی معاملات کو چلانے میں یکسر ناکام ہو چکے ہیں پارلیمانی روایات کو مسخ کرنے والا ٹولہ پاکستان کی اسلامی شناخت کوختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام کی ناموس رسالت ملین مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے بیانیہ کو تقویت مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مردان کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مذہبی اور سیاسی جماعت ہے ناموس رسالت کے قانون میں رد و بدل کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے ملک بھر میں جمعیت علماء اسلام نے جو بیانیہ حکمرانوں سے متعلق دیا تھااسے تقویت مل رہی ہے جس کی واضح مثال ملین مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں موجودہ نا اہل اور نا تجربہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے آئے روز دنیا بھر میں بھیک اور قرض کا کشکول لے کر ملک چلایا جا رہاہے جس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے جو لوگ اقتدار سے قبل آئی ایم ایف سے قرضہ کو خود کشی سمجھتے تھے آج وہ خود کشی کے بجائے آئی ایم ایف کے قرضے کو اپنی مہارت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ملین مارچ کامیابی کیساتھ لاکھوں لوگوں کی شرکت کیساتھ جاری ہے قوم نے مولانا فضل الرحمن کے بیانئے کو سمجھ لیا ہے ملک کو بحرانوں کا سامنا ہے اس وقت ملک میں جمہوریت نام کی رہ گئی ہے بدقسمتی سے ایک ایسے ٹولہ سے قوم کا واسطہ پڑا ہے جو ملکی معاملات کو سمجھنے سے بالکل عاری ہے۔