Live Updates

سعودی ولی عہد کا دورہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی خوشخبریاں لائے گا

زلفی بخاری نے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل اٹھانے کا منصوبہ بنالیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 فروری 2019 21:39

سعودی ولی عہد کا دورہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی خوشخبریاں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 فروری 2019ء) وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد میں فقط 3 دن رہ گئے ہیں ۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے ان کے ہمراہ 600 سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں بہت زور و شور سے جاری ہیں۔اس موقع پردفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کیدورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن کے مطابق ولی عہد بننے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہوگا۔ سعودی ولی عہد صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینیٹ کا وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریگاجس کے بعد سعودی وزراء دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستانی ہم منصب وزیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزارت اوورسیز پاکستانی نے بھی سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل اٹھانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

سعودی عرب میں موجود 3 ہزار پاکستانیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے دنیا بھر کے سامنے پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات