لاڑکانہ، نوڈیرو شوگر مل کے قریب مسلح افراد کی چنگچی رکشے پر فائرنگ،

باجوڑ کے رہائشی 2 افراد جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا مقتولین مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے تھے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، حالات و واقعات کی روشنی میں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے، ایس ایس پی واقعہ لسانی فساد پھلانے والوں کی سازشیں ناکام بنا دینگے، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے پٹھان ہمارے بھائی ہیں، صدر سندھ پٹھان ایسوسی ایشن

بدھ 13 فروری 2019 23:27

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) نوڈیرو شوگر مل کے قریب دودا پیٹرول پمپ کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ایک چنکچی رکشے پر سوار تین افراد پر فائرنگ کردی جسکی باعث باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار کے رہائشی وحید گل اور رئیس خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ عارف گل نامی شخص زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شعبہ حادثات لاڑکانہ میں چل بسا ۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمی اور مقتولین کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا گیا۔ دونوں مقتولین کی لاشیں نوڈیرو اسپتال جبکہ ایک کا لاڑکانہ مارجری میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں، ایس ایس پی لاڑکانہ، پٹھان ، تاجر برادری، پیپلزپارٹی رہنماوں کی واقعہ پر سخت مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو شوگرمل کے قریب مسلحہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والے وحید گل کے بیٹے خان سعید کی مدعیت میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ایف آئی آر 9/2019 درج کردی گئی۔ایکٹنگ ایس ایس پی لاڑکانہ ذوالفقار مھر نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ورثہ و عینی شاھدین سے تفصیلات لیں، جبکہ ورثہ، تاجر برادری، پیپلزپارٹی ، سندھی پٹھان ایسوسیئشن رہنماوں سمیت شھریوں کی بڑی تعداد نوڈیرو اسپتال موجود تھی، واقعہ کے خلاف تاجر برادری، پیپلزپارٹی، سندھی پٹھان ایسوسیئشن رہنماوں سمیت شھریوں نے مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکٹنگ ایس ایس پی لاڑکانہ ذوالفقار مھر نے کہا کہ مقتولین مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے تھے، اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، حالات و واقعات کی روشنی میں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ سندھی پٹھان ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اسد پٹھان نے کہا کہ ظالمانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور واقعہ لسانی فساد پھلانے والوں کی سازشیں ناکام بنا دینگے، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے پٹھان ہمارے بھائی ہیں، لاڑکانہ کے تاجر برادری اور پیپلزپارٹی رہنما خیر محمد شیخ نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ لسانی فساد پھلانے کی گندی سیاست ہے، تاجر برادری سمیت پیپلزپارٹی پٹھان بھائیوں کے ساتھ ہے، اور پولیس کے ساتھ مل کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واقعہ کے متعلق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رابطہ کرکے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور فوری طور پر ملزمان کا پتہ لگاکر گرفتار کرنے کی ھدایت جاری کی ھے ۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کے متعلق ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا واقعہ میں تیس بور کا پستول استعمال کیا گیا گولیوں کے کھول تحویل میں لیکر فارنزک کیلئے بھیج دیئے ہیں تاھم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی تحقیقات شروع کردی ھے ۔

ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کے مطابق فوری ہائی الرٹ کے بعد تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ہر پہلو سے واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔دوسری جانب محنت کش مقتولین علاقے میں برتنوں کا کام کرتے تھے جن کی میتتیں ورثاہ پوسٹمارٹم کے بعد اپنے آبائی گاں روانہ ہوگئے ۔