Live Updates

سعودی عرب دیامر بھاشا ڈیم کے لئے37 کروڑ 50 لاکھ اور مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال کی فنڈنگ کرئےگا

شہزادہ سلمان کے دورے میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے‘ رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 فروری 2019 11:13

سعودی عرب دیامر بھاشا ڈیم کے لئے37 کروڑ 50 لاکھ اور مہمند ڈیم کیلئے 30 ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2019ء) سعودی عرب پاکستان کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سمیت بجلی کے 5 منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرے گا، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے37 کروڑ 50 لاکھ اور مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال دیے جائیں گے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ کرکیا ہے، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کئے جائیں گے جبکہ مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال ملیں گے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے.

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد کے دورے میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی عرب کی جانب سے جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال، جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں گے. خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، وفاقی کابینہ میں سعودی فنڈفار ڈویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری پیش کی جائے گی.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال کریں گے، وزیر اعظم ہاو¿س آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا. دورے میں متبادل توانائی، اندرونی سیکورٹی، میڈیا، ثقافت اور کھیل کے شعبے میں معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے. دوسری جانب سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کے 235اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ ایک سو تیس شاہی گارڈز بھی آئیں گے جبکہ اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈز ان چیف جنرل (ر) راحیل شریف پہلے ہی پاکستان میں ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات