گلورہ رابی پیرزادہ چولستان کار ریس میں حصہ لینے کیلئے روانہ

بہت سارے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، کوشش کروں گی کہ کارکردگی نمایاں ہو ‘گفتگو

جمعرات 14 فروری 2019 13:16

گلورہ رابی پیرزادہ چولستان کار ریس میں حصہ لینے کیلئے روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) خطرو ںسے کھیلنے والی صنف نازک اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ چولستان کار ریس میںشرکت کیلئے روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرز ادہ چولستان میں ہرسال منعقدہ ہونیو الی کارریس میںحصہ لینے کیلئے چولستان چلی گئی ہیں جہاں وہ کار ریس میںاپنی گاڑی کے ذریعے حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

چولستان میں ہونے والی کار ریس ہمیشہ خطرات سے دو چار رہتی ہے اوراس میں پروفیشنل ڈرائیور حصہ لیتے ہیں اور یہ چولستان کار ریس میں پہلا موقع ہے کہ جب شوبز سے تعلق رکھنے والی سپر سٹار اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ اس میںحصہ لے رہی ہیں ۔

اس حوالے سے جب رابی پیر زادہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے تصدیق کی کہ وہ اس کار ریس میں شریک ہورہی ہیں ۔نہوںنے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ اس ریس میں مجھے بہت سارے خطرات کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ فطرنتاًمجھے ہمیشہ خطروں سے کھیلنے کا شوق رہا ہے اور اسی جنون کی وجہ سے میں ریس میں شرکت کررہی ہوں میں دعویٰ تو نہیں کرتی کہ میں پہلے نمبر پر آئوں گی لیکن میری کوشش ہوگی کہ میری کارکردگی سب سے نمایاں ہو ۔میری اپنے پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میری کامیابی کیلئے دعا کریں ۔

متعلقہ عنوان :