Live Updates

حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرناچاہتی ہے،

سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کو چھٹی نہیں دے سکتا تو این آر او کیادے گا ‘مسلم لیگ (ن) علاج میں جو رکاوٹیں ڈالیں گئیں وہ ساری دنیا نے دیکھا ،نواز شریف جلد عوام میں آکر ملک کو دوبارہ جمہوریت کی طرف گامزن کرینگے سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے،عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی کا اعلان کرکے بھیک مانگنا سنٹر بنادیاہے پرویز رشید ، سینیٹر مشاہد اللہ خان ،امیر مقام اور طلال چوہدری کی پارٹی قائد نواز شریف سے جیل میں ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 فروری 2019 14:48

حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرناچاہتی ہے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرناچاہتی ہے،سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کو چھٹی نہیں دے سکتا تو این آر او کیادے گا ،علاج میں جو رکاوٹیں ڈالیں گئیں وہ ساری دنیا نے دیکھا ،نواز شریف جلد عوام میں آکر ملک کو دوبارہ جمہوریت کی طرف گامزن کریں گے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے،عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی کا اعلان کرکے بھیک مانگنا سنٹر بنادیاہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں پرویز رشید ، سینیٹر مشاہد اللہ خان ،امیر مقام اور طلال چوہدری نے پارٹی قائد محمدنواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو علاج کی مناسب سہولتیں نہیں دی جا رہیں ،نوازشریف کے علاج میں جو رکاوٹیں ڈالی گئیں وہ ساری دنیا نے دیکھیں ۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آج پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے ویلنٹائن نواز شریف کے ساتھ منایا اور اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب جیل کی دیواریں گریں گے اور نواز شریف رہائی کے بعد عوام کے درمیان ہوں گے ۔ نواز شریف عوام میں آکر ملک کو دوبارہ جمہوریت کی طرف گامزن کریں گے ۔ مشاہد اللہ خان نے ویلنٹائن ڈے پر نوازشریف کو شعر بھی سنایا۔

لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانا تھا مگر اب اس یونیورسٹی کو دوبارہ وزیر اعظم ہائوس بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیازی رینٹل سروس نے جو گاڑیاں بیچیں دوگنی قیمت پر دوبارہ کرائے پر حاصل کی جارہی ہیں ۔طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی صحت پر حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرناچاہتی ہے،سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی کو چھٹی نہیں دے سکتا تو این آر او کیادے گا کیونکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او اور ڈیل کا شور مچایاجارہاہے ،نوازشریف کا اٹھائیس دن سے دل کا علاج نہیں کروایاجارہا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی کا اعلان کرکے بھیک مانگنا سنٹر بنادیاہے،عمران خان اپنا نام منگتا رکھ کر وزیراعظم ہائوس کا نام منگتا ہائوس رکھ لیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات