آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی ایڈمنسٹرٹیو سٹاف کا اجلاس،اہم فیصلے

جمعرات 14 فروری 2019 15:29

آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی ایڈمنسٹرٹیو سٹاف کا اجلاس،اہم فیصلے
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء)آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی ایڈمنسٹرٹیو سٹاف کا اجلاس،اہم فیصلے،اجلاس کی صدارت راجا طاہر عظیم راٹھور نے کی ،اجلاس سے جنرل سیکرٹری رفیق قریشی سمیت دیگر نے خطاب کیا،مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونی ورسٹی انتظامیہ ملازمین کے مسائل کو اولین فرصت میں حل کرے،ملازمین کے بروقت مسائل اور جائز مطالبات حل نہ ہونے کی وجہ سے معاملات عدالتوں میں چلے جاتے ہیں ،اس لیے جامعہ کے اندر بے چینی کی فضا دور کرنے اور بیروی مداخلت کے سدباب کے لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ ملازمین کے جائز مطالبات جو عرصہ دراز سے انتظامی سست روی کا شکار ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،مقررین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سلیکشن بورڈ ،سلیکشن کمیٹی اور قواعد کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں اور حل طلب معاملات کو فوری یکسو کیا جائے ،مقررین نے اس موقع پر وائس چانسلر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔