Live Updates

آج صبح بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا، نوازشریف

صبح موسم دیکھا تو جی چاہا مالم جبہ میں ہوتا، اگرجیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو ضرور انجوائے کرتا، صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے، زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔ قائد ن لیگ نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 فروری 2019 15:20

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پیکج ہمارے ساتھ طے کیا تھا، موجودہ حکومت ہمارے منصوبوں کا کریڈٹ لے رہی ہے، پی ایس ایل، صحت کارڈ سمیت سارے ہمارے منصوبے ہیں۔ انہوں نے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں ،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی، سعودیہ عرب سے ہمارا لازوال رشتہ ہے۔

ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی بات (ن) لیگ کے دور حکومت میں طے پائی، سعودی عرب کے ولی عہد نے امدادی پیکج ان کے ساتھ طے کیاجس کا علم مقتدرحلقوں کو بھی ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی امدادی پیکیج ولی عہد نے میرے ساتھ طے کیا تھا البتہ بین الاقوامی معاملات طے ہونے میں وقت لگتا ہے۔ اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے میری صحت سے متعلق چار بورڈ بنائے، سب بورڈز نے میرے دل کی تکلیف ظاہر کی۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا جیل سے گھر جانا چاہیں گے یا ہسپتال۔ میاں نوازشریف نے جواب دیا کہ اسپتال کون جانا چاہتا ہے، صبح موسم دیکھا تو جی چاہا جیل کی بجائے مالم جبہ میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صبح سات بجے سیل کھلا تو بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا۔ اگر جیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو انجوائے کرتا۔ نواز شریف نے سہانے موسم میں دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ صبح ہوتی ہے شام ہوتی زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اگلے جمعہ تک رہائی مل گئی تو رائے ونڈ جاتی امراء جائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا ہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا۔ پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیان لگا رہی ہے۔ ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ (ن) لیگ کا منصوبہ ہے ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے نیب کا قانون مجھے فوکس کرکے بنایا، ابتدا میں ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ نیب کا قانون اتنا خطرناک ہوگا۔اس موقع پر سینیٹررپروفیسر ساجد میر نے نوازشریف کی جلد رہائی کیلئے دعا بھی کروائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات