سندھ میں معیارتعلیم بلندکرنے کے لیے اسکولوں کی اسیسمنٹ کاکام جاری ہے ،سید سردار علی شاہ

صوبے میں زیرتعلیم طلبہ کی تعدادکے لحاظ سے 28طالب علموں پرایک استاد موجود ہے ، وزیر تعلیم سندھ

جمعرات 14 فروری 2019 16:26

سندھ میں معیارتعلیم بلندکرنے کے لیے اسکولوں کی اسیسمنٹ کاکام جاری ..
پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وزیرتعلیم سندھ سیدسردارعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں معیارتعلیم بلندکرنے کے لیے اسکولوں کی اسیسمنٹ کاکام جاری ہے اس اسیسمنٹ کے بعد غیرموزوں اسکول بند کرکے انہیں کلسٹراسکولوں میں ضم کیا جائے گاماضی میں سیاسی سفارشات پرایک کمرے پرمشتمل بلڈنگ منظورکی گئی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اسکولوں کی اسیسمنٹ کے بعد ایک سو سے زائدانرولمنٹ والے اسکولوں میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات شروع کئے جائیں گے ٹنڈوباگومیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدسردارعلی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کی کمی کی شکایات درست نہیں ہیں صوبے میں زیرتعلیم طلبہ کی تعدادکے لحاظ سے اٹھائیس طالب علموں پرایک استاد موجود ہے مگر اسے ترتیب میں لانے کی ضرورت ہے جس پرکام شروع ہوچکا ہے ہم اس حوالے سے روڈمیپ بنارہے ہیں اورنئے تعلیمی سال کے آغازپرکوئی بھی اسکول بندنہیں ملے گاانہوں نے کہا کہ ہماری نئی پالیسی سے کسی کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے یہ انتظامی قدم ہے اورہم تعلیمی نظام کوبہتربنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اورمعاشرے کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کواس سلسلے میں ہم سے تعاون کرنا چاہیے سیدسردارعلی شاہ نے کہا کہ تعلیمی معیارکی بہتری کے بیڑے کوپارلگانامیرے اکیلے کے بس کی بات نہیں تمام اسٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں ہماری مددکریں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میِں بہتری کے لیے پالیسی تشکیل دی گئی ہے جوسندھ کابینہ کی منظوری کے بعدنافذ کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہائرسیکنڈری اسکولز میں گیارہویں اوربارہویں جماعتوں کے طلبہ وطالبات کے لیے سائنس لیب اوردیگرسہولتیں نہیں ہوتیں اورنہ ہی متعلقہ سبجیکٹ کے اساتذہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہائرسیکنڈری اسکولز کے طلبہ وطالبات معیاری تعلیم سے محروم رہتے ہیں حکومت سندھ پہلے مرحلے میں صوبے کے تحصیل ہیڈکواٹرزمیں کالجز قائم کرے گی اورہائرسیکنڈری اسکول ختم کر کے طالب علموں کوان کالجوں میں تعلیم دی جائے گی انہوں نے کہا کہ برٹش دورحکومت میں ٹنڈوباگومیِں میرغلام محمد ٹالپر اوران جیسے دیگرمخیرافرادنے معیاری تعلیمی ادارے قائم کیے اورسرسیداحمدخان کے شروع کردہ مشن کوآگے بڑھایا آج کے دورمیں بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے انہوں نے اعلان کیا کہ میرغلام محمد ہائرسیکنڈری اسکول کا ہاسٹل اورڈائننگ ہال قدیم طرز کے مطابق بحال کیا جائے گا اور اس کے لیے محکمہ آثارقدیمہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی سیدسردارعلی شاہ نے اس موقع پرمرحوم میرغلام محمد ٹالپرکی تعلیمی خدمات پرانہیں اپنی تخلیق کردہ شاعری میں خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :