وزیراعظم آزادکشمیر برسلز پہنچ گئے

جمعرات 14 فروری 2019 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان برسلز پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر وزراء حکومت اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران یورپین پارلیمینٹ کے زیراہتمام مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے اور مختلف اداروں کو اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے متعلق بتائیں گے۔