حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا

پہلے سے جاری کردہ 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز قائم رہیں گے، سرکلر

جمعرات 14 فروری 2019 17:16

حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) حکومت نے 15 فروری سے 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 فروری سے ملک میں 40 ہزار روپے مالیت کے نئے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا ہے اور اس کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیشنل سیونگ سینٹرز اور کمرشل بینکوں کو بھی 15 فروری کے بعد سے نئے انعامی بانڈز جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکلر کے مطابق پہلے سے جاری کردہ 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز قائم رہیں گے اور ان انعامات بھی فراہم کئے جائیں گے اور ان کی خریدو فروخت بھی جاری رہے گی، تاہم 15فروری سے 40 ہزار روپے مالیت کا مزید کوئی انعامی بانڈ جاری نہیں ہوگا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر کو کل دفتری اوقات ختم ہونے سے پہلے پہلے فروخت ہونے والے انعامی بانڈز کی فہرست (سیریز)کی تفصیلات فراہم کر نے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔