کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،

9ملزمان گرفتار،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

جمعرات 14 فروری 2019 17:17

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان محمد عامر عرف کالا ،عبدالمجید عرف میجا ،محمد اختر ،نوشیر ،مجیب الرحمن ،وصی اللہ ،محمد شریف اور شیر اللہ کو گرفتار کرلیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

ادھر ماڈل کالونی کے علاقے سے ملزم محمد ارشد عرف جدونز کو گرفتار کیا گیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔