توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب

جمعرات 14 فروری 2019 17:20

توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شوکت حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ فیڈرل بورڈ میں ملازم ہے،سیاسی بنیادوں پر اسکو 2017سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ،عدالت نے ادکی درخواست دادرسی کے لیے وفاقی سیکرٹری تعلیم کو بھجوا دی ،عدالت کے 21نومبر 2018ء پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری تعلیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری ارشد مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔