Live Updates

عبدالعلیم خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

جمعرات 14 فروری 2019 17:20

عبدالعلیم خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کو کل (جمعہ) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے علیم خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدا کی جاے گی اور نیب پراسیکوٹر وارث علی جنجوعہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر دلائل دیں گے۔نیب نے علیم خان کو بیرون ملک آف شور کمپنیوں اور امدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کررکھا ہے ،نیب نے علیم خان کا گذشتہ سماعت پر 9روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات