ایل ڈی اے ایونیو ون کے دفتر کی سکیم میں منتقلی‘ شہریوں کی سہولت کے لئے مزید افسران کا تقرر

جمعرات 14 فروری 2019 17:26

ایل ڈی اے ایونیو ون کے دفتر کی سکیم میں منتقلی‘ شہریوں کی سہولت کے لئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) رہائشی سکیم ایل ڈی اے ایونیو ون میں آباد کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے اس کا دفتر جوہرٹائون سے ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے سوک سنٹر میں منتقل کیاجار ہاہے جہاں یہ بدھ 20فروری سے کام شروع کر دے گا۔اس مقصد کے لئے چار منزلہ نئی عمارت تعمیر کر لی گئی ہے ۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ 18اور19فروری کو ون ونڈو سیل جوہر ٹائون پر ایل ڈی اے ایونیوون سکیم سے متعلقہ درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سکیم سے متعلق تمام امور نئے دفتر میں انجام دیئے جائیں گے۔ شہریوں کی سہولت اور نئے دفتر کو فعال کرنے کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز )رانا عبد الشکور نے پانچ افسروں کا تقرر کیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی بن سہیل ‘فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان امجد‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی اینڈ آئی ارسلان امجد ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکائونٹس کاشف ندیم اور کمپیوٹر آفیسر وسیم اشرف کو سائٹ آفس ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون میں لگا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :