اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشتگردی دفعات کے خاتمے کیلئے فیصل رضا عابدی کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے آپ کو پہلے ماتحت عدالت رجوع کرنا چاہئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

جمعرات 14 فروری 2019 17:38

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشتگردی دفعات کے خاتمے کیلئے فیصل رضا عابدی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشتگردی دفعات کے خاتمے کیلئے فیصل رضا عابدی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے آپ کو پہلے ماتحت عدالت رجوع کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات پر مشتمل ایف آئی آر خارج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ڈویژن بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

وکیل فیصل رضا عابدی نے کہاکہ تین ایف آئی آر ایک ہی جرم کا غیر قانونی ہے۔وکیل فیصل رضا عابدی نے کہاکہ پولیس نے فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی کے دفعات غیر قانونی طور پر درج کئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ فیصل رضا عابدی کو ماتحت عدالت میں پہلے جانا چاہئے۔انہوںن ے کہاکہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے آپ کو پہلے ماتحت عدالت رجوع کرنا چاہئے۔ بعد ازاں عدالت درخواست خارج کر دی