ْاٹھارویں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان صوبوں کی خودمختاری کے خلاف ہے،خورشید شاہ

شیخ رشید کو پی اے سی رکنیت سے پیچھے ہٹنے یا نہ ہٹنے کا مشورہ نہیں دوں گا، شیخ رشید کی مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان کی سوچ سیاسی ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 فروری 2019 17:38

ْاٹھارویں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان صوبوں کی خودمختاری کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان صوبوں کی خودمختاری کے خلاف ہے،شیخ رشید کو پی اے سی رکنیت سے پیچھے ہٹنے یا نہ ہٹنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کی مخالفت کرنے والے تحریک انصاف کے ارکان کی سوچ کو سراہتا ہوں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ شیخ رشید کی مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان کی سوچ سیاسی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ مخالفت کرنے والے ارکان پی اے سی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کا شہباز شریف کو ہٹانے کا مقصد اپنی ناکامیاں چھپانا ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت اپنے وعدوں پر پورا نہیں اتر سکی اسلئے پی اے سی کا تنازعہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت پی اے سی کینان اشو کو اشو بنارہی ہے۔خورشید شاہ نے وزیر قانون فروغ نسیم کے اٹھارویں ترمیم سے متعلق بیان پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون کا بیان صوبوں کی خودمختاری کے خلاف ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنا وفاق کو کمزور کرنا ہے، حکومت کو آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ملک پہلے ہی بہت سارے مسائل کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑ کر مزید مسائل پیدا نہ کئے جائیں۔