موٹروے ایم ون برہان کے قریب مسافر بس بارش کے باعث سلپ ہونے سے الٹ گئی ،

آٹھ افراد معمولی زخمی موٹروے پر بارش کی وجہ سے سیلپر ی ہیروڈ یوزرز احتیاط کر یں،ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کی ہدایت

جمعرات 14 فروری 2019 17:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) موٹروے ایم ون برہان کے قریب مسافر بس بارش کے باعث سلپ ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق بس میں 28 مسافر سوار تھے جس میں آٹھ معمولی زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

شاہدین نے بتایا کہ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی نے مزید حادثات سے بچا لیا ۔ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد موقع پر پہنچے اور ہدایت کی کہ موٹروے پر بارش کی وجہ سے سیلپر ی ہیروڈ یوزرز احتیاط کر یں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ روڈ یوزرز مناسب رفتار سے گاڑی چلایئں تیز رفتاری سیپر ہیز کریں۔ترجمان کے مطابق انہوںنے کہاکہ : اپنی گاڑیوں کیوائپر درست رکھیں اور بو وقت ضرورت استعمال کریں