Live Updates

وزیراعظم سردیوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں پر اللہ کے شکرگزار

بارشیں آبی ذخائر بڑھنے کے ساتھ ساتھ معیشت کے لیے بھی اہم ہیں،بارشوں سے گلیشئیر پگھلنے اور فضائی آلودگی کم ہونے میں مدد ملے گی،انشاءاللہ اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 فروری 2019 17:00

وزیراعظم سردیوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں پر اللہ کے شکرگزار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2019ء) ملک میں کچھ روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوہ گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی ان بارشوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سردیوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں پر اللہ کا شکرگزار ہونا چاہئیے۔

بارشیں آبی ذخائر بڑھنے کے ساتھ ساتھ معیشت کے لیے بھی اہم ہیں۔بارشوں سے گلیشئیر پگھلنے اور فضائی الودگی کم ہونے میں مدد ملے گی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کریں گے۔
 
اس سے قبل بھی عمران خان اس متعلق ٹویٹ کر چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بارشوں اور برفباری پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بارشیں اوربرف باری رحمت بن کربرسی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں۔ ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بالکل بروقت ہیں۔ ان بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔
 
واضح رہے حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے عملی کاوشیں شروع کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران کی زیر صدارت گزشتہ روز ایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیر اعظم نے ملک میں زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے اور ملکی زراعت کے فروغ کے سلسلے میں چائنا سمیت دوست ملکوں کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کیلئے صوبوں سے سفارشات طلب کر لیں۔ صوبوں کو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ زراعت کے شعبے میں ملکی صلاحیت سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات