Live Updates

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

ملکی معاشی صورتحال پر مسملم لیگ ن عوام میں آگاہی مہم چلائے،آئی ایم ایف کی شرائط کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لائے،نواز شریف کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی عوامی رد عمل دینے کی ہدایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 فروری 2019 17:19

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے آج جیل میں ملاقات کرنے کا دن تھا۔ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اب ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامانے آ گئی ہے کے مطابق نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عوامی رد عمل دینے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ملکی معاشی صورتحال پر مسملم لیگ ن عوام میں آگاہی مہم چلائے۔

آئی ایم ایف کی شرائط کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے۔۔ کوٹ لکھپت جیل میں کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حریک انصاف کی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے ،ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے ،مجھے وہ ٹی وی دیاہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا، عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ملاقاتیں کرنے والے پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ بارش کے موسم میں نوازشریف کا موڈ بھی خوشگوار ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ صبح سات بجے سیل کھلا تو بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا، اگرجیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو انجوائے کرتا۔ نواز شریف نے سہانے موسم میں دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ صبح ہوتی ہے شام ہوتی زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اگلے جمعہ تک رہائی مل گئی تو رائے ونڈ جاتی امراء جائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیاہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا، پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں ۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا رہی ہے، ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ (ن) لیگ کا منصوبہ ہے ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات