ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی

جمعرات 14 فروری 2019 17:57

ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 21 فروری تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر عاصم حسین کے جانب سے ایک بار پھرعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری سے 28 مارچ تک علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں ،ڈاکٹر عاصم کو فالو اپ چیک کرانا ہے اجازات دی جائے ، عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست پر 21 فروری کو دلائل طلب کرلئے سماعت کے دوران نیب کی جانب سے گواہ واثق الیاس عدالت میں پیش ہوئے نیب کے گواہ واثق الیاس کی جانب سے عدالت میں آج بھی اصل دستاویزات پیش نہیں کئے گے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کردی ، ریفرنس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی