ہمدان ایبک پولو کپ 2019ء کے تیسرے روز کے میچز تیز بارش اور گرائونڈ گیلے ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکے

جمعرات 14 فروری 2019 18:03

ہمدان ایبک پولو کپ 2019ء کے تیسرے روز کے میچز تیز بارش اور گرائونڈ گیلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تاریخی ہمدان ایبک پولو کپ 2019ء کے تیسرے روز کے میچز تیز بارش اور گرائونڈ گیلے ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالی تیز بارش کی وجہ سے ہمدان ایبک پولو کپ کے تیسرے دن کا واحد میچ جو ماسٹر پینٹس بلیک اور باڑیز کے درمیان تھا نہیں ہو سکا۔

لاہور پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) عثمان ناصر کے مطابق ٹورنامنٹ کے دو اہم لیگ میچز باقی ہیں جن میں ماسٹر پینٹس بلیک اور باڑیز کا مقابلہ ہونا تھا مگر مسلسل بارش کی وجہ سے میچ ہونا ممکن نہ ہو سکا ۔ ان دونوں اہم میچز کو سیمی فائنل کی اہمیت حاصل ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی جبکہ ہارنے والی ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) عثمان ناصر کے مطابق اگر مزید بارش نہ ہوئی اور گرائونڈ میچ کے قابل ہواتو آج 15 فروری بروز جمعتہ المبارک کو پہلے سے پلان شدہ میچ جو ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج اور پیبل بریکرز کے درمیان ہونا ہے اپنے مقررہ ٹائم 2.30 پر ہوگا۔ ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمد ہارون، احمد علی ٹوانہ، راجہ تیمور ندیم، متیاس وائل پیرز، باڑیز میں نفیس باڑی، راجہ میکائل سمیع، راجہ سمیع اللہ اور باٹیسٹا بازوگرشامل ہیں۔ ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج میں میر حذیفہ احمد، عدنان جلیل اعظم، حسام علی حیدر اور سلواڈورعلاوا جبکہ پیبل بریکرز میں سردار محسن عطاء خان کھوسہ، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :