Live Updates

تیز تر ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے عصر حاضر میں تعلیم کے شعبے میں جدت انتہائی ضروری ہے ، شفقت محمود

ہمیں پڑھانے کے طریقہ کار ،ڈگری کے معیار کو بہتر بنانا ،یونیورسٹیوں کو معیاری درس گاہیں بنانے کیساتھ معیار تعلیم بلند کرنا ہوگا، وزیر تعلیم

جمعرات 14 فروری 2019 18:45

تیز تر ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے عصر حاضر میں تعلیم کے شعبے میں جدت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمودنے کہاہے کہ عصر حاضر میں تعلیم کے شعبے میں جدت انتہائی ضروری ہے تاکہ تیز تر ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ وہ جمعرات کو قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید پاکستان کی تعمیر پر مبنی پالیسی کے ذریعے ایک جدید پاکستان کی تعمیر کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے انقلاب اور سائنسی ترقی کا حصہ بننے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں تعلیم کے شعبے میں جدت انتہائی ضروری ہے تاکہ تیز تر ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پڑھانے کے طریقہ کار اور ڈگری کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا اور ہمیں اپنی یونیورسٹیوں کو معیاری درس گاہیں بنانے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم بلند کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں آگے بڑھ رہاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات