آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

جمعرات 14 فروری 2019 18:49

آئی جی سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحٰی اجلاس کی صدارت کے دوران پولیسنگ کے مجموعی امور، اقدامات، حکمت عملی اور لائحہ عمل کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا اور مذید رہنما احکامات دیئے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیر شیخ،زونل ڈی آئی جیز وضلعی ایس ایس پیز کراچی کے علاوہ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیزوضلعی ایس ایس پیز نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ،ڈی آئی جی آپریشن اور اے آئی جی آپریشن اجلاس میں بذاتِ خود موجود تھے ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پروایکٹیو پولیسنگ اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، انکے گروہوں اور سرپرستوں کیخلاف منظم اور بھرپور کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقوں کی سطح پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف شخصیات معززین علاقہ سے شیڈول ملاقاتیں کریں اور انھیں امن وامان کے حوالے سے پولیس کے شانہ بشانہ کردار کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں نہ صرف آگاہی دیں بلکہ اس ضمن میں انکے انفرادی اور اجتماعی کردار کو بھی یقینی بنائیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ وقتاً فوقتاً جاری رہنما ہدایات کو گراؤنڈ لیول تک ناصرف منتقل کیا جائے بلکہ عمل داری کے ضمن میں بھی جملہ امور کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ ،علاقہ ریکی، نگرانی، انٹیلی جینس کلیشن وشیئرنگ سمیت دیگر امور میں جملہ پولیس افسران اور جوانوں کو حفاظت خوداختیاری اقدامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف مقدمات میں مفرور، اشتہاری اور کیسز میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیئے آزادانہ،غیرجانبدارانہ اور اختیارات میں رہتے ہوئے تمام ترکاروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبائی سطح پر فلیگ مارچ کے انعقاد کے اقدامات کیئے جائیں تاکہ عوام الناس میں احساس تحفظ کا شعور اجاگر کرتے ہوئے انھیں یہ یقین دلایا جاسکے کہ محکمہ پولیس سندھ کے افسران اور جوان آپکے جان ومال کے تحفظ اور قیام امن کی خاطر ہمہ وقت الرٹ اور تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :