ایم کیوا یم اور پی ایس پی دفتر پر فائرنگ میں ایک ہی گروہ ملوث نکلا

جمعرات 14 فروری 2019 18:49

ایم کیوا یم اور پی ایس پی دفتر پر فائرنگ میں ایک ہی گروہ ملوث نکلا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) شہر قائد میں سیاسی جماعتوں کیدفاترپرحملے اور کارکنان کی ہلاکت کے واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث نکلا، فارنزک رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی دفاتر پر ایک ہی ہتھیار سے فائرنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم اورپی ایس پی کیکارکنان کی ٹارگٹ کلنگ اور دفاترپرفائرنگ میں ایک ہی گروہ ملوث نکلا ۔

تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خولوں کی فارنزک مکمل کرلی گئی ، جس کے بعد رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایم کیوایم یوسی آفس اور تئیس دسمبر کو پی ایس پی دفتر پر ایک ہی ہتھیار سے فائرنگ کی گئی جبکہ پی ایس پی دفترمیں کئی ہتھیاراستعمال کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم یوسی آفس پر پیر کے روز فائرنگ کاواقعہ پیش آیا تھا اور دونوں وارداتوں میں ایک ہی نائن ایم ایم کاپستول استعمال ہوا، پی ایس پی دفتر پر فائرنگ ایس ایم جی سے بھی کی گئی جبکہ جائے وقوعہ سیایس ایم جی کے سولہ اور نائن ایم ایم کے چودہ خول ملے تھے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ جائے وقوعہ سے دونوں ہتھیاروں کے 6 چلے ہوئے سکے بھی ملے تھے۔یاد رہی11 فروری کو نارتھ کراچی میں مسلح افراد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دفتر میں فائرنگ کی تھی ، جس سے ایک کارکن جاں بحق ایک زخمی ہوگیا تھا۔28 اس سے قبل دسمبر2018 کو شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹان آفس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے، تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ فرانزک سے پتہ چلے گا ہتھیار پہلے کبھی استعمال ہوا ہے یا نہیں۔