انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی کا امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2019 کے داخلہ فارم کی وصولی کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 14 فروری 2019 19:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین(پی بی سی سی)کے ترمیم شدہ شیڈول کی روشنی میں انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2019 کے داخلہ فارم کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے نئے شیڈول کے مطابقسنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ18فروری،2 گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ04مارچ جبکہ 3گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 12مارچ مقرر کی گئی ہے اس حوالہ سے کسی قسم کی معلومات یا دشواری کی صورت میںکنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یاانٹر برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :