Live Updates

ولی عہدہ کے دورے سے خطے کی سیاست اور عالم اسلام پر مثبت اثرات ہوں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

پاک سعودی عرب تعلقات کسی ایک سیاسی جماعت کے نہیں ہیں ہر موسم کے ہیں، مدینہ کی ریاست کے لئے عملی اقدامات کیلئے عمران خان بات کر رہا ہے، اس حوالے سے علماء حق سے رائے لیتے رہیں گے، موجودہ حکومت میں مدارس اور مسجد کو کسی سے خطرہ نہیں ہے،مساجد اور مدارس کو کو مکمل حقوق دے کر رہیں گے، نور الحق قادری کا تقریب سے خطاب

جمعرات 14 فروری 2019 20:53

ولی عہدہ کے دورے سے خطے کی سیاست اور عالم اسلام پر مثبت اثرات ہوں گے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ولی عہدہ کے دورے سے خطے کی سیاست اور عالم اسلام پر مثبت اثرات ہوں گے، پاک سعودی عرب تعلقات کسی ایک سیاسی جماعت کے نہیں ہیں ہر موسم کے ہیں، مدینہ کی ریاست کے لئے عملی اقدامات کیلئے عمران خان بات کر رہا ہے، اس حوالے سے علماء حق سے رائے لیتے رہیں گے، موجودہ حکومت میں مدارس اور مسجد کو کسی سے خطرہ نہیں ہے،مساجد اور مدارس کو کو مکمل حقوق دے کر رہیں گے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پاک سعودیہ تعلقات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا طاہر اشرفی کی وجہ سے ہم تمام مسالک کے افراد کو یہاں دیکھ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ محمد بن سلمان ایک وفد لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ تعلقات ،دل ،روح، دین ،سیاست کے دوستیوں کی تجدید ہونے جا رہی ہے، ہم سب اس ریاست کے محافظ ہیں اور دونوں طرف کیلئے خیر ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ سعودیہ عرب نے پاکستان کا ہر طرح تعاون کیا گیا ہے اور پاکستان نے بھی کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کا پیغام آیا ہے یہ اخوت اور محبت کی بات کر رہے ہیں، خطے کی سیاست اور عالم اسلام پر مثبت اثرات ہوں گے، ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر، فلسطین، یمن اور شام کا حل بھی اسی میں ہے، انہوںنے کہاکہ پاک سعودی عرب تعلقات کسی ایک سیاسی جماعت کے نہیں ہیں ہر موسم کے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہمارے جتنے حجاج جاتے ہیں یہ کثرت صرف پاکستان کے حصے میں ہے۔

نور الحق قادری نے کہاکہ تمام مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نور الحق قادری نے کہاکہ تمام مذہبی جماعتوں ولی عہد کی آمد سے قبل اپنا حق ادا کیا ہے۔ نور الحق قادری نے کہاکہ دینی حلقوں میں ایسے شخصیات کی ضرورت ہے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ ہمیں ایسے شخصیات کی ضرورت ہے جو ہمیں آپس میں جوڑے رکھے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں کئی عرصے بعد سعودی عرب سے ایک بڑا وفد آہ رہا ہے۔

نور الحق قادرینے کہاکہ سعودی وفد ریاست پاکستان کے مہمان ہونگے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ولی عہد ایک مہمان ہے۔ نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستان کے مشکل حالات میں سعودی عرب نے ملک کا ساتھ دیا۔ نور الحق قادری نے کہاکہ پاکستان نے بھی سعودی عرب کے لئے بہت زیادہ کام کیا۔ نور الحق قادری نے کہاکہ مدینہ کی ریاست کے لئے عملی اقدامات کے لئے عمران خان بات کر رہا ہے، اس حوالے سے علماء حق سے رائے لیتے رہے گے، اس نظام کی طرف اس ملک کو لوٹنا ہے، اس حکومت میں مدارس اور مسجد کو کسی سے خطرہ نہیں ہے، مساجد اور مدارس کو کو مکمل حقوق دے کر رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات