Live Updates

ستر ہزار پاکستانیوں کو سی پیک منصوبوں میں ملازمتیں ملی ہیں، مشاہد حسین سید

فرنٹس آف سلک روٹ علاقائی ریاستوں اور عوام کے درمیان دوستی کا باعث بنے گا،پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہے ،مارچ میں گوادر میں کانفرنس منعقد کی جائے گی، خطاب چائنہ پاکستان کے تعلقات مظبوط عوامی سپورٹ پر قائم ہے،چینی رہنما گائومانلونگ کا خطاب

جمعرات 14 فروری 2019 20:58

ستر ہزار پاکستانیوں کو سی پیک منصوبوں میں ملازمتیں ملی ہیں، مشاہد حسین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ ستر ہزار پاکستانیوں کو سی پیک منصوبوں میں ملازمتیں ملی ہیں، فرنٹس آف سلک روٹ علاقائی ریاستوں اور عوام کے درمیان دوستی کا باعث بنے گا،پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہے ،مارچ میں گوادر میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

جمعرات کو پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام فرنٹس آف سلک روٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وائس چیرمین پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیو کانفرنس چائنہ گاو یانلونگ اور چائنیز سفیر شریک ہوئے ۔سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ مشاہد حسین سید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ سے چودہ رکنی وفد کو ہم پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فرنٹس آف سلک روٹ علاقائی ریاستوں اور عوام کے درمیان دوستی کا باعث بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ قدیم تجارتی راہداری سلک روٹ کا ریوا یول ہے ،اس منصوبے میں چھ کوریڈور ہے جن میں سے ایک پاک چائنہ کوریڈور ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک چائنہ کوریڈور میں سمندری اور زمینی راستے شامل ہیں ،دو ہزار سال قبل سلک روٹ چائنز شہر شیانگ سے شروع ہوا تھا،یہ تاریخی راہداری صرف تجارت کیلئے ہی نہیں تھی، انہوںن ے کہاکہ سلک روٹ کو ثقافت اور تعلیم کے لئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے،پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہے ،مارچ میں گوادر میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی کے لئے بھی اہم منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ستر ہزار پاکستانیوں کو سی پیک منصوبوں میں ملازمتیں ملی ہیں،سی پیک کے باعث پاکستان کا ای میچ بہتر ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب بھی سی پیک کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک نے پاکستان کے لئے ترقی کے نئے مواقع دئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چائنہ کی چھوٹی اور گھریلو صنعتیں بھی سپیشل اکنامکل زونز میں منتقل کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب ایشیاء کا سب سے بڑے آئل ریفائنری منصوبہ بلوچستان میں لگا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے باعث پاکستان کی تجارتی، دفاعی اور جغرافیائی اہمیت بڑھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وائس چیرمین چائنز پیپلز ہولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس گائومانلونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چائنہ پاکستان کے تعلقات مظبوط عوامی سپورٹ پر قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے تعلقات پہاڑوں سے بلند سمندر سے گہرے اور شہد سے میٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور صدر سی جین پینگ کی ملاقات میں اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات