وزیراعلیٰ سے اراکین اسمبلی کی ملاقات آئندہ کیلئے جمعرات کے دن ہوا کرے گی

جمعرات 14 فروری 2019 21:11

وزیراعلیٰ سے اراکین اسمبلی کی ملاقات آئندہ کیلئے جمعرات کے دن ہوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آئندہ جمعرات کو اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اراکین کی اطلاع کیلئے واضح کیا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ سے اراکین اسمبلی کی ملاقات آئندہ کیلئے جمعرات کے دن ہوا کرے گی ۔ وزیراعلیٰ سے انکے دفتر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اراکین صوبائی اسمبلی جمعرات کے دن ملاقات کر سکیں گے اورانہیں اپنے حلقوں میں عوامی شکایات اور مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔