Live Updates

تحریک انصاف کی سادگی اور بچت کے دعوے ٹھس ہو چکے ہیں، عابد حسین صدیقی

جمعرات 14 فروری 2019 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سادگی اور بچت کے دعوے ٹھس ہو چکے ہیں وزیر اعظم ہائوس میں نہ رہنے والے نئے سرے سے پی ایم ہائوس پر خرچہ کر رہے ہیں مخالفین کو مغل اعظم کہنے والے خود بھی شاہی جاہ و جلال دکھا رہے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کا بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عوام پر ہر روز مہنگائی کے نئے حملے جاری ہیں۔ روزمرہ ضرورت کی اشیا کی قیمتوں میں حقیقی اضافہ ان سرکاری اعداد و شمار سے کہیں بڑھ کے ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اِس سے بھی زیادہ ہے۔ سردیوں میں گیس کے بِلوں نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ماضی میں چند سو یا چند ہزار روپے کے بِل دینے والے عام صارفین کو دسیوں ہزار کے بِل بھجوائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں۔ تحریک انصاف اپنی ہلڑ بازی سے اپنے اقتدار کو بچانا چاہتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات