کا بینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کا بیٹرہ غرق ہو ا، مریم اورنگزیب

بجلی گیس مہنگی مہنگائی میں اضافہ ہوا ملک پر قرض بڑھ گئے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل

جمعرات 14 فروری 2019 22:34

کا بینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کا بیٹرہ غرق ہو ا، مریم اورنگزیب
․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کا بینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کا بیٹرہ غرق ہو ا،بجلی گیس مہنگی مہنگائی میں اضافہ ہوا ملک پر قرض بڑھ گئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی6 ماہ میں کابینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کابیٹرہ غرق ہوا اس عرصے میںبجلی اور گیس مہنگی ہوئی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ملک پر قرض بڑھ گئے انہوں نے کہا کہ خد ا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور خدا نے ہمیں عوام اور قانون کی عدالت میں سر خرو کیا آج مسلم لیگ ن کیلئے حق اور سچ کی فتح کا دن اور تمتہیں اور جھوٹے الزامات لگانے والے کے لئے ماتم کادن ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو شہباز شریف کے حق میں فیصلے پر زہنی صدمہ پہنچا سچائی دیکھ کر سن کر اور پڑھ کر ان پر جادو ہو جاتا ہے حواس کھو بیٹھے ہیں۔