پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں بورڈ کو 2 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے، نجم سیٹھی
سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی بورڈ کو مالی نقصان کے پیش نظر پی ایس ایل منعقد کروانے کا خطرہ مول لینے سے ہچکچا رہے تھے، انٹرویو
جمعرات 14 فروری 2019 23:21
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ میں نے بورڈ کو یقین دلایا تھا کہ پی ایس ایل کی ا?مدن میدان سے نہیں بلکہ ٹی وی نشریات سے زیادہ آنے کے امکانات ہیں۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بورڈ کو 30 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا جبکہ دوسرے سیزن میں یہ نفع بڑھتے ہوئے 50 کروڑ تک پہنچ گیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی یہ لیگ وقت کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ بن گئی اور تیسرے سیزن میں لاہور اور کراچی میں ایک، ایک میچز منعقد کرنے کے بعد بورڈ کو 100 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔سابق چیئرمین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل سے پی سی بی کو 200 کروڑ روپے کا فائدہ متوقع ہے۔نجم سیٹھی نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز منعقد کروانے سے متعلق کہا کہ اس سیزن میں پاکستان میں 8 نہیں بلکہ 12 میچز منعقد کیے جانے چاہیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان کو بھی 4 میچز کی میزبانی ملنی چاہیے تھی کیونکہ وہاں اسٹیڈیم پی ایس ایل میچز کی میزبانی کے لیے بالکل تیار ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں پی سی بی نے لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں بورڈ نے میچز دیکھنے کی دعوت نہیں دی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لاہور میں ہی ہیں لیکن ان کا دل متحدہ عرب امارات میں ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.