Live Updates

سعودی ولی عہد کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

سعودی ولی عہد کو ایوانِ صدر میں عشائیہ دینے کا پروگرام بھی تبدیل،سیکورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈ کے سپرد، محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 فروری 2019 10:57

سعودی ولی عہد کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2019ء) : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان کا ائیرپورٹ پر استقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائے گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا،وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہو گی،اور کل شام دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کریں گے۔

جب کہ سعودی ولی عہد کو ایوانِ صدر میں عشائیہ دینے کا پروگرام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان کی طرف سے عشائیہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سینیٹ وفد کی ملاقات بھی محمد بن سلمان سے وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہو گی۔جب کہ صدر عارف علوی 17 فروری کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

ایوان صدر کے ظہرانہ میں سعودی ولی عہد کا 100رکنی وفد شریک ہو گا۔سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ائیرپورٹ روانہ ہو جائیں گے۔سعودی ولی عہد کی سیکورٹی کی ذمہ داری ٹرپل ون بریگیڈ کے سپرد کر دی گئی ہے جب کہ پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ کی نو بی این اور رینجرز کے تین ونگ جب کہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین تعینات کی جائیں گی۔زرار اینٹی ٹریرسٹ یونٹ کی ایک بٹالین،ائیر ڈیفنس کی ایک بیٹری فضائی نگرانی کرے گی،ایس ایل سی ٹوریڈا دو مخلتف مقامات پر نصب کیے جائیں گے۔

ایوی ایشن کے چھ عدد ایم آئی سترہ طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔انٹیلی جنس کی دو بٹالین جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 28ٹیمیں کام کریں گی اور ایمبولینسز میڈیکل عملہ سمیت لگ بھگ بارہ ہزار افسران و جوان سیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔ واضح رہے سعودی ولی عہد کے دورہپاکستان کے موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے مابین کئی منصوبوں کی یادداشت پر دستخط ہونے اور سعودی عرب کی جانب سے بھاری امداد ملنے کا امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات