ارباز اور ملائکہ کے بیٹے آرہان خان کی بالی وڈ میں انٹری

آرہان خان فلم کے ہدایتکار پربھودیوا کیساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرینگے علیحدگی کے باوجود ارباز اور ملائکہ بیٹے کی انٹری پر پُرجوش‘ اکٹھے شریک ہوئے

جمعہ 15 فروری 2019 11:40

ارباز اور ملائکہ کے بیٹے آرہان خان کی بالی وڈ میں انٹری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سلمان خان کے بھتیجے 16 سالہ آرہان فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگے، ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پٴْرجوش ہیں۔نامور بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں سلمان خان کو نئے اداکار اور اداکاراؤں کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے، انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ اور زرین خان سمیت متعدد نئے چہرے بالی وڈ کو دئیے ہیں اور اب اپنے بھتیجے کو متعارف کرا رہے ہیں تاہم 16 سالہ ارہان خان اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیرئیرکی شروعات کر رہے ہیں۔آرہان خان فلم کے ہدایتکار پربھودیوا کیساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرینگے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں علیحدگی ہو چکی ہے تاہم وہ دونوں اپنے بیٹے کی بالی وڈ میں انٹری کے حوالے سے پٴْرجوش ہیں اور بیٹے کی خوشیوں میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :