سرگودھا‘ جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کی فائرنگ سے جاںبحق مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے‘مقدمہ درج

جمعہ 15 فروری 2019 12:52

سرگودھا‘ جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کی فائرنگ سے جاںبحق مقتولہ کی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ چک دو رکھ دلے والا میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کی فائرنگ جاںبحق مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے پولیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک دو رکھ دلے والا بھکر میں جائیداد کا تنازعہ نوجوان عنایت اللہ نے فائرنگ کر کے بیوہ بہن تین بچوں کی ماں ثمینہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے عنایت اللہ کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :