مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 15 فروری 2019 12:59

مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھارت کی طرف سے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان بغیر تحقیق مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے بھارت الزام تراشی کر کے خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے واقعہ پر بھارت کے ردِ عمل نے شکوک و شبہات پیدا کئے ہیں اس لئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پرامن ملک ہے اور تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا ہے پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اس سلسلہ میں طویل جنگ لڑی ہے اور لاکھوں معصوم جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔