آزادکشمیرکاترقیاتی بجٹ دگناہونے کی وجہ سے تعمیروترقی کاسفررواںدواں ہے‘راجہ عقیل احمد خان

سردارسکندرحیات خان کی رہنمائی اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںاسلاف کی تعمیروترقی کامشن جاری رکھیںگے‘چیئرمین کے ڈی

جمعہ 15 فروری 2019 13:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) چیئرمین کے ڈی راجہ عقیل احمدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںقائم موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبودکے لیے اقدامات کاتہیہ کررکھاہے آزادکشمیرکاترقیاتی بجٹ دگناہونے کی وجہ سے تعمیروترقی کاسفررواںدواں ہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی رہنمائی اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںاسلاف کی تعمیروترقی کامشن جاری رکھیںگے موجودہ حکومت بلا امتیاز عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھر اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کے جال بچھارہی ہے آزادکشمیرمیںمین سڑکات کومعیاری بناکرضلع کوسب ڈویژن سے ملایاجارہاہے تمام تقرریاں میرٹ پرکی جارہی ہیںمیرٹ پرپورااترنے والے تعلیم یافتہ اوراہل امیدواروںکوتعینات کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے ایکٹ 74میں ترمیم ،فری ایمر جنسی کا نفاذ،ختم نبوت بل کی منظوری ،این ٹی ایس کا نفاذ،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن کا خاتمہ اور بجٹ دوگنا کر کے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وہ کارہائے نمایاں دیئے جو آج تک کوئی نہ کرسکا۔