اسلام آباد ، لاہور اور ہنگو سے پولیو کیسز کی تصدیق

2019 میں باجوڑ، بنوں، لاہور اور ہنگو سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں، بابر بن عطاء

جمعہ 15 فروری 2019 13:31

اسلام آباد ، لاہور اور ہنگو سے پولیو کیسز کی تصدیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) اسلام آباد ، لاہور اور ہنگو سے پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔ جمعہ کو معاون خصوصی وزیر اعظم انسداد پولیو پروگرا م بابر بن عطا نے تصدیق کی کہ لاہور سے 8 سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ لاہور میں 8 ماہ کے بچے اور ہنگو میں4 ماہ کی بچی میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ اس سال پولیو کیسز کی کل تعداد 4 ہوگئی۔بابر بن عطا نے کہاکہ 2019 میں باجوڑ، بنوں، لاہور اور ہنگو سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :